64ویں مسٹرسینئیروجونیئرپاکستان تن سازی کے مقابلوں میں سندھ اور کے پی بازی لے گیا

سوات کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن وڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے تعاون سے منعقدہونے والا 64 واں مسٹر سینر وجونیئر تن سازی مقابلہ سندھ اورمیزبان خیبرپختونخواکے تن سازوں نے اپنے نام کرلیا۔ سندھ سے عبدالباری مسٹرپاکستان ٹائیٹل جبکہ خیبرپختونخواکے شاہ زیب نے جونیئر مسٹرپاکستان کاٹائیٹل جیت لیا۔ ودودیہ ہال مینگورہ سوات میں موجود سینکڑوں لوگوں نے مسٹر وجونیئر مسٹر پاکستان بننے والے کھلاڑیوں کوکندھوں پراٹھاکر بھرپورجشن منایا اورپاکستان سمیت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن، خیبرپختونخواسپورٹس ڈائریکریٹ زندہ باد کے نعرے لگائے اورپاکستان بھر کے تن سازوں اورآفیشلز کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
مینگورہ میں پہلی بار منعقدہونے والے 64ویں مسٹروجونیئر مسٹرپاکستان مقابلے میں ملک بھر سے سوسے زائد تن سازوں نے حصہ لیااوراپنے فن کادلکش مظاہرہ کیا۔ تن سازی کے مقابلے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی نگرانی جہانزیب کالج کے ودودیہ ہال میں منعقد کئے گئے۔ اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی فضل حکیم مہمان خصوصی تھے ۔ سندھ کے عبدالباری مسٹرپاکستان جبکہ کے پی کے شاہ زیب آفریدی جونیئر مسٹر پاکستان قرارپائے۔ جن کوبعدازاں ٹائیٹل وٹرافیاں انعام میں دی گئیں