کوڑا جلانے پر کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس جاری

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات خیبرپختونخوا نے کھلے میدان میں کوڑا نذرآتش کرنے پر کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس جاری کر دیا۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ادارے کی انوسٹی گیشن ٹیم نے کینٹونمنٹ ایریا میں ہسپتالوں، گھروں وغیرہ کا کوڑا کرکٹ کھلے میدان میں نذرآتش کیے جانے کا خود مشاہدہ کیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ محکمہ انسداد منشیات نے بھی پکڑی گئی منشیات کینٹ ایریا کی ڈمپنگ سائٹ میں نذرآتش کی ہیں جبکہ اسی باعث سموگ بنتا ہے جو گزشتہ کئی روز سے اہل لاہور کے لیے مشکلات کا موجب بنا ہوا ہے۔
چیئرمین ادارہ ماحولیات نے سی ای او کینٹ کو15 نومبر کو دفتر حاضر ہونے اور کینٹ انتظامیہ کو اس پریکٹس پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔