ٹرائبل نیوز نیٹ ورک ایک نیوز ایجنسی ہے جو کہ ریڈیو سامعین کو خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں خدمات مہیا کرتی ہے۔ اس کی بنیاد خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والےبراڈ کاسٹ صحافیوں نے رکھی جو کہ صوبے میں ہونے والے واقعات کو متوازن، او مصدقہ کوریج مہیا کرتے ہیں۔ٹی این این علاقائی لوگوں کو روزمرہ کے ان واقعات کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے جو ان کے زندگی سے جڑی ہوتی ہے۔ ٹرائبل نیوز نیٹ ورک روزانہ کی بنیاد پر پشتو زبان میں پانچ منٹ کے ریڈیو نیوذ اور اپڈیٹس پیش کرتا ہے جو کہ جو کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں ہونے والے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ نیوذ پھر خیبر پختونخوا کے پارٹنر ریڈیوز پر نشر ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر خبریں ٹی این این کے اپنے ویب سائٹ پرپشتو اردو اور انگریزی میں اپلوڈ ہوتی ہے جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی کو سامعین کو صوبے اور قبائلی علاقوں کے واقعات سے باخبر رکھنا ہے۔
ہم کہاں ہیں۔
ٹرائبل نیوز نیٹ ورک پشاور میں قائم ہے جس کے نمائندے شمال میں دیر اور مانسہرہ سے لیکر جنوب کے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ٹی این این باقاعدہ طور پر کمپنی آرڈیننس ۱۹۸۴ کے تحت سیکورٹی کمیشن اف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔