وزیراعلی کا چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنیکا اعلان

حکومت خیبرپختونخوا نے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چترال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی شریک تھے۔
وزیراعلی نے کہا کہ چترالی عوام کی خواہش پر حکومت نے یہ اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بونی اپر چترال کا ہیڈکوارٹر ہوگا جبکہ دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پرویز خٹک نے ضلع کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات بھی کیے جن میں ایک ماہ کے اندر اندر ریسکیو 1122 سروس اور ضلعی ترقیاتی کاموں کیلئے 50 کروڑ فنڈز کا اجراء جبکہ دروش میں پولو گرائونڈ کی تعمیر شامل ہیں۔
دوسری جانب عمران خان نے جلسہ سے خطاب میں حسب معمول وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔