میرانشاہ: دو قبیلوں میں تصادم، 12 افراد زخمی

شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں اراضی کے تنازعہ پر 2 قبیلوں کے مابین تصام کے نتیجہ میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق میرانشاہ کے علاقہ ہمزونی میں زمین کے تنازعہ پر ملک محمد الیاس اور شیر علی گروپوں کے مابین تصادم ہوا جس کے دوران متحارب گروپوں نے اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کھلاڑیوں کے وار کئے جس کے نتیجہ میں ایک گروہ سے 10 جبکہ دوسرے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تصادم میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو میرانشاہ ہیڈ کوارٹر جبکہ 2 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بنوں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔