محکمہ سیاحت میں مقررہ اجرت سے کم تنخواہوں کا انکشاف

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا میں حکومت کی جانب سے مقررہ اجرت سے کم تنخواہ پر ملازمین بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
صوبائی حکومت نے سرکاری یا غیرسرکاری اداروں میں ملازمین کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے مقعع کی ہے تاہم ٹی این این کو موصول دستاویزات کے مطابق محکمہ سیاحت میں 30 ایسے ملازمین ہیں جن کی تنخواہیں 12 ہزار مقرر کی گئی ہیں۔
ان ملازمین میں تین نائب قاصد، چار مالی، چار چوکیدار، ایک ڈرائیور اور ایک خاکروب شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محکمہ میں 30 ایسے دیگر ملازمین بھی ہیں جنہیں تنخواہ کی بجائے یومیہ اجرت پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر محکمہ کی ترجمان حسینہ گل نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکائونٹنٹ رخصتی پر ہے اور ان کی واپسی کے ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کی اجئیں گی۔