ریڈیو ٹی این این

تازہ ترین 
  • خیبرایجنسی کے 17 مغوی 4 ماہ بعد رہا ہو کر پاکستان پہنچ گئےخیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے چارماہ قبل اغواء کیے جانے والے 17 مغوی رہائی [...]
  • کاالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاعاتپاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس [...]
  • فاٹا کے طلبہ امسال ایٹا ٹیسٹ سے محرومقبائلی طلبہ کی مفت تعلیم کیلئے امسال ایٹا کے زیراہتمام ٹیسٹ منعقد نہ کیے جانے [...]
  • ضلعی حکومت کا پشاور کے طبی مراکز کو جدید آلات سے آراستہ کرنیکا فصلہپشاور کی ضلعی حکومت آگلے ہفتے ضلع کے بنیادی صحت مراکز کو ڈیڑھ کروڑ روپے [...]
  • ایگزیکٹ ڈگری سکینڈل، ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپسسپریم کورٹ نے ایگزیکٹ ڈگری سکینڈل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا [...]

قومی

فاٹا اصلاحات بل: اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کی روایت برقرار

فاٹا اصلاحات بل: اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کی روایت برقرار
December 21, 2017

👤by Kashif Ahmad

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اصلاحات کا بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں آج بھی شامل نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن کی جماعتوں نے اسمبلی کی کارروائی سے نویں روز بھی واک آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ فاٹا ریفارمز بل کو گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونا تھا تاہم ایجنڈے میں شامل نہ ہونے کے باعث کل بھی اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

اسمبلی کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا تھا کہ واک آؤٹ کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک حکومت اس بل کو اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بناتی۔

ایوان میں وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے ایجنڈے میں بل شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صبر سے کام لے، یہ بل ہمارا ہے اور اس کو ہم ہر صورت پیش کریں گے لیکن اس کے لیے مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے اتحادیوں کے درمیان فاٹا اصلاحات پر ہونے والی پہلی براہ راست ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی اور حکومت فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام اور اعلیٰ عدالتوں کی ان علاقوں تک رسائی کے معاملے پر کوئی حل نکالنے میں ناکام رہی تھی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جرگہ کونسل کے ارکان سے ملاقات اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پارلیمان میں اعلان کیا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کے فاٹا تک توسیع کے بل 2017 کو جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت میں موجود ذرائع نے بتایا کہ جرگے سے ملاقات کے بعد مجوزہ بل اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں نے فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے اب تک 9 مرتبہ قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کیے جانے پر واک آؤٹ کیا ہے جس کی وجہ سے اب تک 8 مرتبہ اسمبلی کی کارروائی کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز رواں سال سے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضام پر جے یو آئی (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔

کمنٹس

متعلقہ مضامین

ٹی این این ‏موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

فیچرز اور انٹرویو- تازہ ترین

  • دیر کا تاریخی شاہی قبرستان بدحالی کا شکار IMG_0053

    سید معاذ جان ضلع اپر دیر میں شاہی خاندان کے تاریخی قبرستان میں قبروں کی چھتیں اور مزاروں کی دیواریں خستہ حال ہونے کے باعث مقبرہ اپنی تاریخی حیثیت کھو رہا ہے۔ دیر پریس کلب کے صدر محمد ادریس نے ٹی این این کو بتایا کہ اس قبرستان میں زیادہ تر شاہی خاندان کے خواتین […]

  • ڈولی کا معدوم ہوتا ہوا رواج Doli

    زینت خان پرانے وقتوں میں برصغیر پاک و ہند میں دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر پیا دیس سدھارنے کا رواج عام  تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہے اسی طرح اب یہ رواج بھی معدوم ہو رہا ہے۔ اب دلہن کےلئے گاڑی کو رنگا رنگ […]

سب سے زیادہ مقبول

    صوابی میں 5 سالہ بچی، لکی مروت میں 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی

صوابی میں 5 سالہ بچی، لکی مروت میں 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی

مزید پڑهیں
    فاٹا میں 3 بلین روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

فاٹا میں 3 بلین روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

مزید پڑهیں
    پاک افغان سرحدی علاقه ميں امریکی ڈرون حملہ، 3 کی ہلاکت متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

پاک افغان سرحدی علاقه ميں امریکی ڈرون حملہ، 3 کی ہلاکت متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

مزید پڑهیں
    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی

مزید پڑهیں
    چارسدہ ویڈیو سکینڈل: متاثرہ لڑکی کے خاندان کی نقل مکانی

چارسدہ ویڈیو سکینڈل: متاثرہ لڑکی کے خاندان کی نقل مکانی

مزید پڑهیں

بدلون

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے لئے تحریک کے حوالے سے قبائلی عوام کا موقف 

    فاٹا کو الگ سے صوبہ بنانے کیلئے تحریک کے رواں ا صلاحاتی عمل پر ا ثرات اور نفع نقصان کے بارے میں ٹی این این نے فاٹا کے مختلف علاقوں کے عوام کی رائے معلوم کی ہے جنہوں نے اپنی آراء کا کچھ یوں اظہار کیا ہے ۔ میرا نام شیر عالم اور جنوبی وزیرستان […]

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک جاری رکھیں گے ‘ فاٹا گرینڈ جرگہ

    نشتر ہال میں جرگہ کے اہتمام کرنے والے ملک عطاء اللہ جان محسود او ر جے یو آئی ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کو ممکن اور اس کے لئے صدر مقام کے ا نتخاب کو بھی ایک آسان مرحلہ سمجھتے ہیں ‘ اس تحریک کے حوالے سے ٹی این […]

فیس بک پر

منزل په لور

  • فاٹا کے نوجوانوں کی ملازمت کے مطالبات و تجاویز Unemployment

    وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی قریباً مکمل ہوگئی ہے تاہم اپنے علاقوں کو واپس آنے والے نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں بلکہ فاٹا میں […]

  • فاٹا کے والدین بچوں کی ملازمت کےلئے پریشان Habib-Ali-Kurram-Agency-680x365

    فاٹا میں امن کے قیام کے بعد واپس جانے والے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا ہے، ان بے روزگار نوجوانوں میں بیشتر کو والدین نے غربت کے باوجود اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے تاہم یہ والدین اپنے بچوں کی بےروزگاری کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔ کرم […]

ٹویٹر پر

ارکائیو

February 2018
M T W T F S S
« Jan    
  1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28