ریڈیو ٹی این این

تازہ ترین 
  • خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروعخیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر حصوں میں آج صبح سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا [...]
  • ڈی آئی خان میں پالتو کتے کی بے وفائی، خاندان کے 10 افراد کو کاٹ لیاڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ داربن میں گھر کے پالتو کتے نے مشتعل ہو کر [...]
  • الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں عمران خان کی شرکت کا نوٹسالیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی [...]
  • ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی: نجم سیٹھیپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم [...]
  • ‘دہشت گردی کم کرنے کےلئے امریکا کو پاک افغان سرحد پر باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے’وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان [...]

قومی

‘علماء ملک کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوششوں سے بچائیں’

‘علماء ملک کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوششوں سے بچائیں’
November 19, 2017

👤by Kashif Ahmad

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں موجود شرکاء سے ایک مرتبہ پھر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی ختم نبوت کے حوالے سے اتنی ہی حساس ہے جتنے دھرنے والے ہیں تاہم یہاں یہ سوچنا کہ حکومت اس قانون پر سمجھوتہ کر لے گی، ممکن نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ختمِ نبوت کے قانون کی محافظ پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے اور اس کے شرکاء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے والے لوگ پاکستانیوں میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں اور حقائق کے برخلاف پروپگینڈا میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی وجہ سے 8 لاکھ سے زائد افراد محصور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے دھرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے کیوں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے پر لوگوں کو مشتعل کرنا مناسب نہیں تاہم وفاقی وزیر نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے میں شریک رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوششوں سے بچائیں۔

احسن اقبال نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کوئی سیاسی جماعت دھرنے کو آئندہ انتخابات کے لیے اپنا لانچنگ پیڈ بنانا چاہتی ہے تو وہ کھل کر سامنے آئے۔

پاکستان کے آئین میں ختمِ نبوت کے قانون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون مزید سخت ہوگیا ہے بلکہ جو ابہام اس میں موجود تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھرنے میں موجود شرکاء یا ان کے علماء میں سے کوئی بھی یہ بتائے کہ آئین میں اب کیا سقم رہ گیا ہے؟

کمنٹس

متعلقہ مضامین

ٹی این این ‏موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

فیچرز اور انٹرویو- تازہ ترین

  • دیر کا تاریخی شاہی قبرستان بدحالی کا شکار IMG_0053

    سید معاذ جان ضلع اپر دیر میں شاہی خاندان کے تاریخی قبرستان میں قبروں کی چھتیں اور مزاروں کی دیواریں خستہ حال ہونے کے باعث مقبرہ اپنی تاریخی حیثیت کھو رہا ہے۔ دیر پریس کلب کے صدر محمد ادریس نے ٹی این این کو بتایا کہ اس قبرستان میں زیادہ تر شاہی خاندان کے خواتین […]

  • ڈولی کا معدوم ہوتا ہوا رواج Doli

    زینت خان پرانے وقتوں میں برصغیر پاک و ہند میں دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر پیا دیس سدھارنے کا رواج عام  تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہے اسی طرح اب یہ رواج بھی معدوم ہو رہا ہے۔ اب دلہن کےلئے گاڑی کو رنگا رنگ […]

سب سے زیادہ مقبول

    پاک افغان سرحدی علاقه ميں امریکی ڈرون حملہ، 3 کی ہلاکت متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

پاک افغان سرحدی علاقه ميں امریکی ڈرون حملہ، 3 کی ہلاکت متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

مزید پڑهیں
    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی

مزید پڑهیں
    چارسدہ ویڈیو سکینڈل: متاثرہ لڑکی کے خاندان کی نقل مکانی

چارسدہ ویڈیو سکینڈل: متاثرہ لڑکی کے خاندان کی نقل مکانی

مزید پڑهیں
    شاہین شاہ آفریدی، بین الاقوامی کرکٹ کے اُفق پر فاٹا سے ایک اور چمکتا ستارہ

شاہین شاہ آفریدی، بین الاقوامی کرکٹ کے اُفق پر فاٹا سے ایک اور چمکتا ستارہ

مزید پڑهیں
    چارسدہ موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

چارسدہ موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

مزید پڑهیں

بدلون

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے لئے تحریک کے حوالے سے قبائلی عوام کا موقف 

    فاٹا کو الگ سے صوبہ بنانے کیلئے تحریک کے رواں ا صلاحاتی عمل پر ا ثرات اور نفع نقصان کے بارے میں ٹی این این نے فاٹا کے مختلف علاقوں کے عوام کی رائے معلوم کی ہے جنہوں نے اپنی آراء کا کچھ یوں اظہار کیا ہے ۔ میرا نام شیر عالم اور جنوبی وزیرستان […]

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک جاری رکھیں گے ‘ فاٹا گرینڈ جرگہ

    نشتر ہال میں جرگہ کے اہتمام کرنے والے ملک عطاء اللہ جان محسود او ر جے یو آئی ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کو ممکن اور اس کے لئے صدر مقام کے ا نتخاب کو بھی ایک آسان مرحلہ سمجھتے ہیں ‘ اس تحریک کے حوالے سے ٹی این […]

فیس بک پر

منزل په لور

  • فاٹا کے نوجوانوں کی ملازمت کے مطالبات و تجاویز Unemployment

    وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی قریباً مکمل ہوگئی ہے تاہم اپنے علاقوں کو واپس آنے والے نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں بلکہ فاٹا میں […]

  • فاٹا کے والدین بچوں کی ملازمت کےلئے پریشان Habib-Ali-Kurram-Agency-680x365

    فاٹا میں امن کے قیام کے بعد واپس جانے والے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا ہے، ان بے روزگار نوجوانوں میں بیشتر کو والدین نے غربت کے باوجود اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے تاہم یہ والدین اپنے بچوں کی بےروزگاری کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔ کرم […]

ٹویٹر پر

ارکائیو

February 2018
M T W T F S S
« Jan    
  1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28