ریڈیو ٹی این این

تازہ ترین 
  • شبقدر میں کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30 گرفتارٹریفک پولیس چارسدہ نے شبقدر بازار میں چنگچی رکشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 30 [...]
  • وزیرداخلہ کی راؤ انوار کو جہاز سے اتارنے والی خاتون آفیسر کو شاباشوزیر داخلہ احسن اقبال نے نقیب اللہ محسود سمیت سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث [...]
  • چیف جسٹس مردان کی آسماء کے قتل کا بھی ازخود نوٹس لے: افتخار محمد چوہدریپاکستان جسٹس ڈیموکریٹک کریٹیک پارٹی (پی جے ڈی سی پی) کے سربراہ و سابق چیف [...]
  • پڑھانا تو دور کی بات بچوں کو خاموش کرانا بڑی کامیابیضلع چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول وردگہ نمبر 2 میں 250 [...]
  • آئس نشہ کی روک تھام کیلئے خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکاٹکس قانون 2017 میں ترمیم منظورخیبرپختونخوا کی کابینہ نے منشیات اور نشہ آور اشیاء آئس، کوکین، افیون، بھنگ وغیرہ کے [...]
  

فیچرز اور انٹرویو

خیبر ایجنسی سے ملنے والے بعض نوادرات پتھر کے دور کے ہیں

خیبر ایجنسی سے ملنے والے بعض نوادرات پتھر کے دور کے ہیں
September 23, 2017

👤by Kashif Ahmad

شاہ نواز آفریدی

خیبر ایجنسی میں ہزاروں سال پرانے قدیمی آثار نے اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو بڑھا دیا ہے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان آثار کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ جمرود میں قدیم زمانے کے آثار بھی ملے ہیں جب انسان غاروں میں رہتے تھے ان میں زیادہ تر بدھ مت کے آثار ہیں ‘ اس کے علاوہ انگریز کے زمانے کے آثا ر زیادہ  ہیں لیکن ہمیں اس زمانے کے آثار بھی ملے ہیں جب انسان غاروں میں رہتے تھے جسے پتھر کا زمانہ کہتے ہیں ‘ بدھ مت کے آثار بہت زیادہ ہیں ایک تو علی مسجد یا شپولہ سٹوپہ ہے وہ تو سڑک کے کنارے ہے مگر اس کے علاوہ بیس سے تیس تک سٹوپاز ہم نے ڈاکومنٹ کئے ہیں جو بہت بڑے بڑے سٹوپاز ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نہ صرف خیبر ایجنسی بلکہ پورے فاٹا کا اگر مناسب آرکیالوجیکل سروے اور ڈاکومینٹیشن کی جائے تو یہاں بندوبستی علاقے سے زیادہ آثار مل جائیں گے۔

Stupa

جمرود کی تاریخی علی مسجد کے قریب زیڑے کے مقام پر سڑک سے پچاس فٹ اونچے شپولہ سٹوپہ کے حوالے سے تاریخ دان ٹیپو محمد خان اپنی کتا ب میں لکھتے ہیں کہ یہ دوسری صدی میں بدھ مت کے پیروکاروں نے بنایا ہے شپولہ سٹوپہ آج کل فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تحویل میں ہے مگراس سے قبل مقامی لوگوں کی جانب سے خزانے کی تلاش میں اسے بہت نقصان پہنچاہے ‘ مقامی تاریخ دان خلیل خان آفریدی کا کہناہے کہ اس سٹوپہ کی طرح خیبر ایجنسی میں دیگرکئی آثاربھی حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ‘ ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سے آثارہیں یہاں پسد خیل کے علاقے میں اشوکا دور کی دیواریں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں کیونکہ یہاں آثارقدیمہ کی حفاظت کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ‘ ان میں قیمتی جواہرات تھے ‘نگینے تھے ‘ سٹیچوز تھے جو انگریزوں کے دور میں لوگوں نے نکالے تھے ‘پھراس علاقے کے لوگوں کو خبر ہوئی تو انہوں نے بڑی بیدردی سے کھدائی کی جس کی وجہ سے کئی چیزیں ٹوٹ گئیں اور کئی کو اپنے مفاد کیلئے فروخت کردیا گیا۔

British made Tranches against USSR invasion (5)

لنڈیکوتل ذخہ خیل قوم کے ملک محمد شفیع کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران بر آمدہونیوالے بہت سے بت توڑ دیئے میں جب یہ علاقہ بنا رہا تھا تو ا س میں سے چونے سے بنے اونٹ ‘ خچر اور چھوٹے بچے برآمد ہوتے تھے یہ چیزیں ہم توڑ دیا کرتے تھے ہمیں اس کی کوئی سمجھ نہیں تھی اس لئے ہم انہیں توڑ دیتے تھے ‘ ہم یہ سمجھتے تھے کہ یہ بت ہیں جن کی وجہ سے ہمارا ایمان خراب ہوتا ہے بعد میں لوگ انہیں نکال کراندرشہرمیں بیچ آتے تھے اب بھی یہاں بہت سے بت موجود ہیں اتنے زیادہ ہیں کہ ان کا شمار مشکل ہے ۔

Muhammad Shafi Pics (2)

اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے درہ خیبر سینکڑوں سال سے جنگجوؤں کی آمد کا راستہ رہا ہے جس کی نشانیاں آج بھی موجود ہیں ان آثار میں جنگجو تیمورلنگ کا پھانسی گھاٹ بھی شامل ہے ‘ پھانسی گھاٹ کے حوالے سے تاریخ دان خلیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میچنی چیک پوسٹ کے نیچے تیمور لنگ کا پھانسی گھاٹ ہے یہ 1308ء میں بنایا گیا اور 1389ء تک یہ استعمال میں رہا، یہ ایک منفرد پھانسی گھاٹ تھا کیونکہ جہاں پھانسی گھاٹ بنایا جاتا تھا تو 45 ڈگری پر ایک ہال بنایا گیا تھا اس میں مجرم کو سختی سے باندھ دیا جاتا اور پھر اسے اوپر سے چھوڑ دیا جاتا اس میں بلیڈ لگے ہوئے تھے جس سے مجرم کا قیمہ بن جاتا ‘ یہ اب بھی موجود ہے اور دوردورسے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں ۔

DR-samad

خیبرایجنسی کے یہ خزانے اگرچہ سابق حکومتوں اور انتظامیہ نے نظر انداز کر رکھے تھے مگراب ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے خیبر پختونخوا آرکیالوجی ڈائر یکٹوریٹ کے تعاون سے پوری ایجنسی میں سروے شرو ع کر رکھا ہے اور ملنے والے آثار پشاور کے عجائب گھر میں محفوظ کئے جا رہے ہیں اس سروے کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالصمد نے ٹی این این کو بتایا کہ ہم نے خیبر ایجنسی کی دو تحصیلوں کا سروے کیا ہے جس کے دوران جمرود میں ہمیں 130 کے قریب آثار ملے ہیں لنڈی کوتل میں ہم نے آدھی تحصیل کا سروے کیا ہے جس میں چالیس آثار ڈاکومنٹ کئے گئے ہیں جس کی ایک رپورٹ ہم نے تیار کی ہے ہوسکتا ہے کہ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ جلد ہی اسے کتابی شکل میں شائع کردیں ‘ علاقے میں آپریشنز کی وجہ سے ہم نے اس کام کو تھوڑا دھیرے سے کیا ہے مگر اب خیبر ایجنسی کی دیگر تحصیلوں میں بھی یہ سروے کرانے کا منصوبہ ہے تاکہ مکمل معلومات مل سکیں ۔

British made Barrier against USSR Tanks in WWII (2)

اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت ہر وہ آبادی‘ نشانیا ں آثار قدیمہ میں شامل ہوتی ہیں جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہواور اس کی حفاظت متعلقہ حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

Railway1-505x306_c

ان قوانین کے تحت خیبرایجنسی کے سنگلاخ پہاڑوں میں بنائی گئی ریلوے پٹٹری‘یہا ں برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے زیر زمین مورچوں ‘ ہسپتالوں اورکئی قبرستان آثارقدیمہ قرار دئیے گئے ‘ مورخین کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کے ان پوشیدہ خزانوں کو کھولنے سے نہ صرف تاریخ محفوظ ہوجائیگی بلکہ ملکی اور غیرملکی لوگوں کی دلچسپی کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحت کاایک بڑامرکزبن جائیگا۔

کمنٹس

متعلقہ مضامین

Scroll Back To Top

ٹی این این ‏موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

فیچرز اور انٹرویو- تازہ ترین

  • صلاحیتوں کے باوجود فاقوں پر مجبور خاندان حکومتی توجہ کا منتظر vlcsnap-2017-10-29-11h56m36s65

    رضوان محسود خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لکڑیوں، دیواروں اور دیگر ٹھوس اشیاء پر خوبصورت اور دلفریب نقش و نگاری کےلئے شہرت رکھنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ہنر کی وجہ سے نہ تو انہوں نے کوئی فائدہ حاصل کیا ہے اور نہ کسی اور نے فائدہ دینے کی کوشش کی […]

  • خیبر ایجنسی سے ملنے والے بعض نوادرات پتھر کے دور کے ہیں 20170828_135445

    شاہ نواز آفریدی خیبر ایجنسی میں ہزاروں سال پرانے قدیمی آثار نے اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو بڑھا دیا ہے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان آثار کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ جمرود […]

سب سے زیادہ مقبول

    ‘فنڈز کے بروقت اجراء میں تاخیر کا ذمہ دار وزارت خزانہ نہیں فاٹا سیکرٹریٹ ہے’

‘فنڈز کے بروقت اجراء میں تاخیر کا ذمہ دار وزارت خزانہ نہیں فاٹا سیکرٹریٹ ہے’

مزید پڑهیں
    لکی مروت: 5 سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا

لکی مروت: 5 سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا

مزید پڑهیں
    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

مزید پڑهیں
     قبائلی علاقوں کو جلد قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ اقبال ظفر جھگڑا

 قبائلی علاقوں کو جلد قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ اقبال ظفر جھگڑا

مزید پڑهیں
    تنگی میں زمینوں پر قابض کسانوں کی بے دخلی کا مسئلہ مزید گھمبیر

تنگی میں زمینوں پر قابض کسانوں کی بے دخلی کا مسئلہ مزید گھمبیر

مزید پڑهیں

بدلون

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے لئے تحریک کے حوالے سے قبائلی عوام کا موقف 

    فاٹا کو الگ سے صوبہ بنانے کیلئے تحریک کے رواں ا صلاحاتی عمل پر ا ثرات اور نفع نقصان کے بارے میں ٹی این این نے فاٹا کے مختلف علاقوں کے عوام کی رائے معلوم کی ہے جنہوں نے اپنی آراء کا کچھ یوں اظہار کیا ہے ۔ میرا نام شیر عالم اور جنوبی وزیرستان […]

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک جاری رکھیں گے ‘ فاٹا گرینڈ جرگہ

    نشتر ہال میں جرگہ کے اہتمام کرنے والے ملک عطاء اللہ جان محسود او ر جے یو آئی ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کو ممکن اور اس کے لئے صدر مقام کے ا نتخاب کو بھی ایک آسان مرحلہ سمجھتے ہیں ‘ اس تحریک کے حوالے سے ٹی این […]

فیس بک پر

منزل په لور

  • فاٹا کے نوجوانوں کی ملازمت کے مطالبات و تجاویز Unemployment

    وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی قریباً مکمل ہوگئی ہے تاہم اپنے علاقوں کو واپس آنے والے نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں بلکہ فاٹا میں […]

  • فاٹا کے والدین بچوں کی ملازمت کےلئے پریشان Habib-Ali-Kurram-Agency-680x365

    فاٹا میں امن کے قیام کے بعد واپس جانے والے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا ہے، ان بے روزگار نوجوانوں میں بیشتر کو والدین نے غربت کے باوجود اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے تاہم یہ والدین اپنے بچوں کی بےروزگاری کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔ کرم […]

ٹویٹر پر

ارکائیو

January 2018
M T W T F S S
« Dec    
1 2 3 4 5 6 7
8 9 10 11 12 13 14
15 16 17 18 19 20 21
22 23 24 25 26 27 28
29 30 31