بے خبر افراد وزیرستان جانے کی کوشش نہ کریں

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کےلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلوں کی آمد و رفت اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح کرفیو نافذ کیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک کےلئے نافذ رہے گا۔
مقامی افراد کے مطابق کرفیو کے باعث آنے جانے کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور وزیرستان جانے والے زیادہ تر مسافر بنوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کرفیو کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔