کوہاٹ میں ای پی آئی ٹیکنیشنز کی پولیو مہم سے بائیکاٹ کی دھمکی
کوہاٹ میں پولیو کے قطرے پلانے والے عملے ای پی آئی ٹیکنیشنز نے پانچ ماہ سے بند تنخواہوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر راشد بخاری نے کہاکہ 38 ٹیکنیشنز گزشتہ سال اگست میں بھرتی ہوئے جس تاحال تنخواہ فراہم نہیں کی گئی ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تھے انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کردینگے۔