پہلا خیبر پیس گالا جمرود میں شروع

پہلا خیبر پیس گالا آج جمرود سپورٹس کمپلیکس پر شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن (ر) خالد محمود نے کیا۔ اس موقع پر مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ بچوں نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ پیس گالا دس روز تک جاری رہے گا جس میں 13 مختلف کھیل کھیلے جائیں گے۔ ان کھیلوں میں اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، کرکٹ، چیس، فٹ بال، ہاکی، مارشل آرٹ، ٹیبل ٹینس اور ولی بال کے مقابلے ہونگے۔ میلے میں خیبر ایجنسی سے 1600 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔