ریڈیو ٹی این این

تازہ ترین 

خیبر پختونخوا

میڈیکل سٹورز مالکان کاپشاورسمیت کئی اضلاع میں نئی ایکٹ کے خلاف مظاہرے

May 15, 2018

خیبر پختونخواہ میں ادویات فروشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دکانوں کو غیر معینہ مدت تک بند کیا ہوا ہے، میڈیکل سٹورز کی بندش سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

صوبے کے مختلف حصوں میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔پشاور میں صوبائی اسمبلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مرادن میں ادویات کے کاروبار سے وابستہ دوکانداروں نے اپنے میڈیکل سٹوروں کو بند کیا ہیں اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے راہنماوٗں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے زریعے میڈیکل سٹورز مالکان کی فارم ب اور فارم سی کے لائنسنس ختم کی ہیں، جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرانی ڈرگ ایکٹ 1982 کو بحال کریں کیونکہ نئے ایکٹ میں میڈیکل سٹورز صرف فارماسسٹ ہی چلا سکتے ہیں ۔جو انہیں نامنظور ہے۔

انہوں نے کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نی انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو انکا احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا اور ہر قسم کے نقصان کا ذمہ دار صوبائی وزیر صحت ہوگا۔

نوشہرہ، لکی مروت اور چارسدہ میں بھی میڈیکل سٹورز بند کردیئے گئے ہیں اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے نئے ایکٹ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

کمنٹس

متعلقہ مضامین

ٹی این این ‏موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹی این این ‏موبائل ایپلیکیشن اردو میں

فیچرز اور انٹرویو- تازہ ترین

  • کچے برآمدے میں قائم سکول سے عمر افریدی کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ A volunteer in jamrud runs a community school

    اکبر علی سیٹزن جرنلسٹ خیبر ایجنسی جمرود کے دور افتادہ علاقے ورمنڈو میلہ میں ایک کچے برامدے کے سائے تلے بچے اور بچیاں پڑھائی میں مصروف نظر آتی ہیں۔  یہ اس علاقے کا کمیونٹی سکول ہے جو ایک مقامی نوجوان عمر ایوب نے اپنے محدود مالی وسائل سے شروع کیا ہے۔عمر افریدی کہتے ہیں کہ […]

  • ریشہ دار غذاؤں اور زائد پانی سے قبض کا علاج ممکن Estreñimiento

    قبض کو اُم الامراض یعنی ’’تمام بیماریوں کی ماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ متعدد امراض کی وجہ ہے اور کم سن بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کو لاحق ہوسکتا ہے جس کا علاج بہت ضروری ہے۔ اجابت کا معمول کے مطابق نہ آنا ، تھوڑی تھوڑی یا دو تین روز کے بعد […]

بدلون

فیس بک پر

منزل په لور

  • ’فاٹا میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کا عمل غیر شفاف رہا Wazirestan-story-pic

    ’جنوبی وزیرستان لدھا تحصیل کے ایک قلعے میں ہمارے پندرہ گھر فوجی اپریشن کے نتیجے میں تباہ ہوئے لیکن سروے کی ٹیموں نے صرف دو گھروں کو شامل کیا اور ہمیں اپنے حق سے محروم رکھا‘ عبدالودود کہتے ہیں کہ اپنے حق کے حصول کے لئے  انہوں نے بہت تگ ودو کی لیکن کامیاب نہیں […]

  • این جی اوز میں غیرمقامی افراد کی بھرتیاں! قبائیلی نوجوان فکرمند Maghmoor Jan NWA (3)

    قبائلی علاقوں میں بد امنی کی لہر سے نہ صرف وہاں کے عوام بے سروسامانی کی حالت میں علاقہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے بلکہ وہاں تعلیمی اداروں اور مراکز صحت سمیت پورا کا پورا انفراسٹرکچر بھی بری طرح سے متاثر ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کے […]

ٹویٹر پر

ارکائیو

May 2018
M T W T F S S
« Apr    
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031