ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کا جماعت نہم و دہم نتائج کا اعلان
ملاکنڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحانات میں کل 80337 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 67۔74 فیصد طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا۔
نتائج کے مطابق ملاکنڈ پبلک سکول اینڈ کالج درگئی کی نازنین واحد 1016 مارکس کے ساتھ پہلی، علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج کے محمد سلیمان نے 1011 گیارہ نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ملاکنڈ پبلک سکول اینڈ کالج کی پولشہ منیر اور یونیورسٹی پبلک سکول چکدرہ کی ایمن خان ایک جیسے 1010 نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔
اس بارے ملاکنڈ بورڈ میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیرخزانہ مظفرسید اور صوبائی اسمبلی کے رکن بخت بیدار نے نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیں۔