لوئر کرم: باؤلے کتے نے پانچ بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا

صدہ لوئر کرم میں باؤلے کتے نے 8 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ہے، زخمیوں میں 2 خواتین ایک مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔
صدہ لوئر کرم کے علاقے کار خانوں کیمپ میں اچانک باؤلہ کتا گھس آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مختلف خاندانوں کے 8 افراد کو اپنے باؤلے پن کا نشانہ بنانے کے بعد رہائشی علاقے سے فرار ہوگیا۔
باؤلے کتے کے شکار افراد کو فوری طبی امداد کےلئے صدہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ویکسین نہ ہونے کے باعث متاثرہ افراد کو بروقت ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں متاثرین کے اہل خانہ نے پرائیویٹ کلینک سے ویکسین خرید لئے۔
باؤلے کتے کے شکار بچوں میں بہن بھائی بھی شال ہیں جن کے والد حسن نے بتایا کہ باؤلے کتے نے اُس کے دو بچوں کو کاٹا ہے موقع پر صدہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ویکسین نہیں تھی جس کی وجہ سے ویکسین پرائیویٹ کلینک سے خریدنے پڑے۔