قبائلی ملکان کا پختونخوا میں انضمام کیخلاف جرگہ، فاٹا کو علٰیحدہ کونسل بنانے کا مطالبہ
قبائلی ملکان نے ایک مرتبہ پھر فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے فاٹا کو علیٰحدہ کونسل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بارے آج پشاور کے باغ ناران میں ایک جرگے کا انعقاد کای گای جس میں تمام قبائلی ایجنسیوں کے ملکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ان ملکان نے الزام لگایا کہ اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز اور اس کی کمیٹی نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے غلط بیانی کی ہے کہ نیانوے فیصد قبائل پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انضمام کی ؐمخالفت کرنے والوں کو باغیوں کا نام دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا صوبہ خود بدحالی اور بدامنی کا شکار ہے اور انضمام سے ہمارے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا۔