فاٹا میں سب سے زیادہ خواجہ سراء خیبرایجنسی میں

حکومت کی جانب سے ملک میں کی گئی حالیہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق تمام قبائلی علاقوں میں خواجہ سرائوں کی کل تعداد 27 ظاہر کی گئی ہے جن میں 11 خواجہ سرائوں کے ساتھ خیبرایجنسی پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ خواجہ سراءشمالی وزیرستان میں ہیں جن کی تعداد 7 ظاہر کی گئی ہے۔ مردم شماری نتائج کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں 4، کرم ایجنسی میں 3 جبکہ جنوبی وزیرستان میں 2 خواجہ سراء موجود ہیں۔ ناتئج کے مطابق فاٹا کی دیگر ایجنسیوں اور تمام ایف آرز میں خواجہ سراء نہیں۔
یاد رہے کہ مردم شماری کے نتائج پر جہاں سندھ اور باقی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے ہیں وہاں خیبر پختونخوا کے خواجہ سرائوں نے بھی مردم شماری نتائج کو مسترد کیا ہے۔ ٹرانس ایکشن کی صدر فرزانہ جان نے حکومت سے خواجہ سرائوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل کی ہے اور مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔