فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیاگیا

قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے کےلئے فاٹا سپر لیگ یعنی ایف ایس ایل کے انعقاد کا اعلان کردیاگیا ہے۔ فاٹا سپر لیگ آپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں ایونٹ کے چیف آرگنائزر حاجی تیمور نے جمرود سپورٹس کمپلیکس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد ایف ایس ایل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگاجوکہ فاٹا کے چار ایجنسیوں وزیرستان، باجوڑ ، کرم اور خیبر ایجنسی میں منعقد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 6 لاکھ جبکہ رنراپ کو تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ لیگ کو الحاج گروپ ،فاموٹرز کمپنی اور گرین ٹیک پاکستان سپانسر کرر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تما م ٹیموں کو کٹ،آنے جانے کا خرچہ اور کھانا پینا بھی انتظامیہ کی طرف سے دیا جائے گا۔ایونٹ میں حصہ لینے والی16 ٹیموں کو چار گروپوں مےں تقسیم کیا گیا ہے ۔