فاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن کا ‘اگست’ میں فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان
فاٹا اولیمپکیس ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ اگست میں فاٹا فٹ بال سپر لیگ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کااعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری، رحمت گل آفریدی، فٹ بال فیڈریشن فاٹا کے سینیئر نائب صدر اصغر خان آفریدی اور صدر آرچری ایسوسی ایشن فاٹا منظور آفریدی صدر نے کہا کہ اگست میں فاٹا فٹ بال سپر لیگ ٹورنامنٹ منعقد کریں گے جس میں فاٹا اور خیبر پښتونخوا کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ ٹورنامنٹ پشاور کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔