ریڈیو ٹی این این

تازہ ترین 
  • ‘کرم ایجنسی کو پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے’کرم ایجنسی کی تاجر برادری نے افغانستان سے درآمدات کےلئے پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ کی شرط [...]
  • آسما قتل کیس: ڈیڈ لائن ختم، لائحہ عمل کیلئے اجلاس آج طلبخیبرپختونخوا کے مردان میں 4 سالہ آسما کے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے ملزمان کی تلاش [...]
  • کوہاٹ: چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ ‘گنڈیالی ٹیم’ نے اپنے نام کرلیاخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ''چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ'' اختتام [...]
  • ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کا نقیب اللہ محسود کے کزن سے رابطہمحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) صوبہ سندھ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل و راؤ [...]
  • پشاور: گزشتہ شب سے معطل گیس کی سپلائی بحالصوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ شب سے معطل گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔ محکمہ [...]

قومی

فاٹا اصلاحات بل: اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کی روایت برقرار

فاٹا اصلاحات بل: اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کی روایت برقرار
December 21, 2017

👤by Kashif Ahmad

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اصلاحات کا بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں آج بھی شامل نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن کی جماعتوں نے اسمبلی کی کارروائی سے نویں روز بھی واک آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ فاٹا ریفارمز بل کو گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونا تھا تاہم ایجنڈے میں شامل نہ ہونے کے باعث کل بھی اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

اسمبلی کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا تھا کہ واک آؤٹ کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک حکومت اس بل کو اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بناتی۔

ایوان میں وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے ایجنڈے میں بل شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صبر سے کام لے، یہ بل ہمارا ہے اور اس کو ہم ہر صورت پیش کریں گے لیکن اس کے لیے مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے اتحادیوں کے درمیان فاٹا اصلاحات پر ہونے والی پہلی براہ راست ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی اور حکومت فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام اور اعلیٰ عدالتوں کی ان علاقوں تک رسائی کے معاملے پر کوئی حل نکالنے میں ناکام رہی تھی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جرگہ کونسل کے ارکان سے ملاقات اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پارلیمان میں اعلان کیا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کے فاٹا تک توسیع کے بل 2017 کو جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت میں موجود ذرائع نے بتایا کہ جرگے سے ملاقات کے بعد مجوزہ بل اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں نے فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے اب تک 9 مرتبہ قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کیے جانے پر واک آؤٹ کیا ہے جس کی وجہ سے اب تک 8 مرتبہ اسمبلی کی کارروائی کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز رواں سال سے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضام پر جے یو آئی (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔

کمنٹس

متعلقہ مضامین

ٹی این این ‏موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

فیچرز اور انٹرویو- تازہ ترین

  • صلاحیتوں کے باوجود فاقوں پر مجبور خاندان حکومتی توجہ کا منتظر vlcsnap-2017-10-29-11h56m36s65

    رضوان محسود خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لکڑیوں، دیواروں اور دیگر ٹھوس اشیاء پر خوبصورت اور دلفریب نقش و نگاری کےلئے شہرت رکھنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ہنر کی وجہ سے نہ تو انہوں نے کوئی فائدہ حاصل کیا ہے اور نہ کسی اور نے فائدہ دینے کی کوشش کی […]

  • خیبر ایجنسی سے ملنے والے بعض نوادرات پتھر کے دور کے ہیں 20170828_135445

    شاہ نواز آفریدی خیبر ایجنسی میں ہزاروں سال پرانے قدیمی آثار نے اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو بڑھا دیا ہے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان آثار کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ جمرود […]

سب سے زیادہ مقبول

    قومی اسمبلی میں نشست کم ہونے پر عمائدین کرم ایجنسی تشویش کا شکار، احتجاج کی دھمکی

قومی اسمبلی میں نشست کم ہونے پر عمائدین کرم ایجنسی تشویش کا شکار، احتجاج کی دھمکی

مزید پڑهیں
    نقیب اللہ محسود کی ہلاکت: ایس ایس پی ‘راؤ انوار’ عہدے سے برطرف، نام ای سی ایل میں شامل

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت: ایس ایس پی ‘راؤ انوار’ عہدے سے برطرف، نام ای سی ایل میں شامل

مزید پڑهیں
    خاتون کی شکایت پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی ساتھی سمیت گرفتار

خاتون کی شکایت پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی ساتھی سمیت گرفتار

مزید پڑهیں
    پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے اگر فوج نہ ہوتی تو ملک کب کا تقسیم ہوچکا ہوتا: صوفی محمد

پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے اگر فوج نہ ہوتی تو ملک کب کا تقسیم ہوچکا ہوتا: صوفی محمد

مزید پڑهیں
    پاکستان ہم سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کرے۔ اسرائیلی وزیراعظم

پاکستان ہم سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کرے۔ اسرائیلی وزیراعظم

مزید پڑهیں

بدلون

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے لئے تحریک کے حوالے سے قبائلی عوام کا موقف 

    فاٹا کو الگ سے صوبہ بنانے کیلئے تحریک کے رواں ا صلاحاتی عمل پر ا ثرات اور نفع نقصان کے بارے میں ٹی این این نے فاٹا کے مختلف علاقوں کے عوام کی رائے معلوم کی ہے جنہوں نے اپنی آراء کا کچھ یوں اظہار کیا ہے ۔ میرا نام شیر عالم اور جنوبی وزیرستان […]

  • فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک جاری رکھیں گے ‘ فاٹا گرینڈ جرگہ

    نشتر ہال میں جرگہ کے اہتمام کرنے والے ملک عطاء اللہ جان محسود او ر جے یو آئی ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کو ممکن اور اس کے لئے صدر مقام کے ا نتخاب کو بھی ایک آسان مرحلہ سمجھتے ہیں ‘ اس تحریک کے حوالے سے ٹی این […]

فیس بک پر

منزل په لور

  • فاٹا کے نوجوانوں کی ملازمت کے مطالبات و تجاویز Unemployment

    وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی قریباً مکمل ہوگئی ہے تاہم اپنے علاقوں کو واپس آنے والے نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں بلکہ فاٹا میں […]

  • فاٹا کے والدین بچوں کی ملازمت کےلئے پریشان Habib-Ali-Kurram-Agency-680x365

    فاٹا میں امن کے قیام کے بعد واپس جانے والے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا ہے، ان بے روزگار نوجوانوں میں بیشتر کو والدین نے غربت کے باوجود اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے تاہم یہ والدین اپنے بچوں کی بےروزگاری کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔ کرم […]

ٹویٹر پر

ارکائیو

January 2018
M T W T F S S
« Dec    
1 2 3 4 5 6 7
8 9 10 11 12 13 14
15 16 17 18 19 20 21
22 23 24 25 26 27 28
29 30 31