سیدو شریف ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے لئے 10 کروڑ روپے کی منظوری

رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے سیدو شریف ہسپتال سوات میں آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے لئے 10 کروڑ روپے کی منظوری دے دی جس میں 5 کروڑ جاری کردیئے گئے ہیں، اس آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مسائل میں کمی آئے گی۔
اس ضمن میں گزشتہ روز سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو تاج محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب ، پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر گلشن اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد یہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کےلئے ہم نے ہسپتال کےلئے مرکزی حکومت سے خصوصی پیکیج منظور کروالیا جس میں سید وہسپتال میں دس کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے آپریشن تھیٹر کمپلیکس قائم کیا جائے گا جس کی تعمیر سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
سیدو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور میڈیکل کالج کے پرنسپل تاج محمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کا شکریہ دا کیا اور کہا کہ ایک سال کے عرصے میں یہ کمپلیکس مکمل کیا جائے گا۔