سوشل میڈیا پر مذہب کی گستاخی: بہاولپور کے رہائشی کو سزائے موت کا حکم
بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کےجج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی ہے۔
کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔
ملزم تیمور رضا نےمبینہ طور پر فیس بک پر ناموس رسالت، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔