سوات میں غیرت کے نام پر والد کے ہاتھوں بیٹی قتل

فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں غیرت کے نام پر والد نے اپنی جوانسالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قلاگے کے علاقہ میں گل مکان نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی مسماۃ (غ) کو ذہریلی دوائی دے کر قتل کیا ہے تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قتل کی مکمل وجوہات جاننے کےلئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔