سرکاری سکولوں کے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طلبہ کےلئے دس 10 لاکھ روپے انعام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک امتحانات میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے طلبہ کےلئے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انعامی رقم ستوری د پختونخوا سکالرشپ کے علاوہ ہوگی جس میں بورڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دو سال تک ہر ماہ دس دس ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انعام صرف سرکاری سکولوں میں ٹاپ ٹین طلبہ کو دیا جائےگا۔ اعلان وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کرنے والے طلبہ علم کو پانچ لاکھ روپے کا خصوصی انعام دینے کے موقع پر کیا۔ فیصل نامی طالبعلم پولیو کی وجہ سے معذور ہے۔