دیر بالا، تحصیل واڑئ میں پانچ دیہاتوں کا واحد رابطہ پل اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا

دیر بالا کے علاقہ تحصیل واڑی کے یونین کونسل چاپر کے پانچ دیہات کو ملانے والا واحد رابطہ بابو پل گزشتہ کئی مہینوں سے مکمل خستہ حالی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتاہے۔ علاقے کے باسیوں کی جانب سے منتخب نمایندوں اور اعلیٰ حکام کے نوٹس میں بار بار لانے کے باوجود بھی پل کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ مذکورہ پل سے گزرنا اپنے موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لکڑی کا یہ خستہ حال پل پانچ دیہات بابو، عمرالی پائین، عمرالی بالا، گرڑواور گاؤں اشاڑے کا ضلع کے دوسرے علاقوں سے واحد رابطہ ہے۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے عمرالٰ کے رہایشی جواد نے کہا کہ یہ پل انتہائی خراب ہوچکاہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے علاقے کے پل کو جلد ازجلد دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ ایک طالبعلم عبد الحسیب نے کہا کہ پل کی خرابی کے وجہ سے وہ اپنے سکول نہیں جاسکتا۔ ایک بچی نسیمہ نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکے گاؤں کے پل کو دوبارہ تعمیر کیا جایے۔ پل کی خراب حالت کی وجہ سے جب علاقے کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہو%