خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈی بی اے اور ڈی کام کے سالانہ نتائج کا اعلان
خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈی بی اے اور ڈی کام کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا جس میں گورنمنٹ کالجز کی طلباء بازی لے گئے۔ ڈی بی اے میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ہری پور کی طالبہ ندا ناز نے 1100 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مسلم کالج آف کامرس پشاور کے زرک خان نے 1088 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے عامر جان نے 997 نمبر لی کر تیسری ہوزیشن حاصل کی۔
پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبہ کو بالترتیب 35ہزارـ 25 ہزار اور 18 ہزار روپے بطور انعام دیئے گئے اسطرح ڈی کام میں عباس شاہد نے 1057 نمبر لیکر ڈی کام میں پہلی. لائبہ اسماعیل نے 1021نمبر لیکر دوسری اور شاہ مرید داوڑ نے1017نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حآصل کی
امتحان میں کل 9435 طلبہ نے حصہ لیا جن میں 5901 طلبہ نے کامیابی حاصل کی. اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی محنت کا صلہ مل گیاہےطاو ر مستقبل میں بھی وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے