بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیپال کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

بھارت میں جاری بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بیپال کو دس وکٹوں سے شکست دیدی اور مسلسل پانچ میچز اپنے نام کرلئے۔ آج دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ گنوائے پورا کرلیا۔ پاکستان اس سے قبل نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ہندوستان اور اسٹریلیا سے میچز جیت چکا ہے۔