اپردیر میں ‘جشن آزادی سپورٹس اینڈ کلچر’ میلے کا انعقاد
خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں جشن آزادی کی مناسبت سے دس روزہ کھیلوں اور ثقافتی میلےکا آغاز ہو گیا ہے۔
میلےکا انعقاد ضلعی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا افتتاح ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ اور ڈپٹی کمشنر عثمان مسعود نے کیا۔
اس میلے میں کرکٹ، والی بال، فٹبال، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے ہوں گے جبکہ مختلف ثقافتی اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ کا کہنا تھا کہ میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں اور کھلاڑیوں کو تفریح اک موقع فراہم کرنا ہے۔